واشنگٹن: امریکہ میں 1999 سے 2014 تک دس سے 74 سال کی عمر کے درمیان خودکشی کی شرح میں 24 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ انکشاف امریکی حکومت کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔ نیشنل سینٹر فار ہیلتھ اسٹیٹکس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2014 میں ایک لاکھ میں سے 13 شہریوں نے خود کشی کی ہے ۔ رپورٹ کی مرتبہ سیلی کرتین نے کہا، ”1999 کے بعد سے خود کشی کی شرح میں کافی تیزی سے اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ 1999 سے 2006 تک خود کشی کی سالانہ شرح فی سال تقریبا ایک فیصد تھا لیکن 2006 سے 2014 کے درمیان میں خود کشی کی شرح سالانہ دو فیصد کی شرح سے بھی بڑھ رہی ہے ”۔رپورٹ کے مطابق 2014 میں خواتین کی خود کشی کی شرح مردوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھی ہے ۔ مردوں میں 45 سے 64 سال کے درمیان والے عمر کے شخص زیادہ خود کشی کر رہے ہیں جبکہ خواتین میں 10 سے 14 سال کی لڑکیاں اپنی زندگی کا خود سے خاتمہ کرنے میں آگے ہیں۔
تاہم رپورٹ میں اس بات کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ خودکشی کی شرح میں اضافہ کے وجوہات کیا ہیں۔