سالٹ لیک سٹی:امریکہ کی مغربی ریاست اتاہ میں زبردست بارش کی وجہ سے آنے والے اچانک سیلاب میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔اتاہ کے گورنر گیری ہربرٹ نے سیلاب سے مرنے والوں کے تئیں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کام میں ریاست کی جانب سے پوری مدد دی جائے گی۔حکام نے بتایا کہ زبردست بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں اتاہ میں 12 افراد ہلاک ہو گئے اور جیﺅن نیشنل پارک میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور چار لاپتہ ہیں۔ اتاہ کے لیفٹننٹ گورنر اسپینسر کوکس نے ٹوئٹر پر لکھا … “ ہماری ریاست کے لئے ایک اور المیہ ہے ”۔ھلڈیل شہر کے میئر فلپ بارلو نے کہا کہ سیلاب میں لاپتہ ہوئے ایک شخص کی تلاش کے لئے ھلڈیل اور اتاہ میں سینکڑوں لوگ مدد کر رہے ہیں۔مسٹر بارلو نے کہا …“ یہ خدا کی طرف سے ہے ۔ یہ ایسا واقعہ ہے جسے ہم کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں۔ ایسے واقعات بہت تیزی سے بڑھ ر ہے ہیں”۔