امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سات افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
سی بی ایس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی ریاست ورجینیا کے صدر مقام رچمنڈ میں پیش آیا جہاں مسلح شخص اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مسلح حملہ آور ہلاک اور دو پولیس افسروں سمیت چھے افراد زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، اس ملک کے ایک بڑے سماجی مسئلے میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ حکومت امریکہ نے گذشتہ دو برسوں کے دوران اسلحہ رکھنے کے قانون میں اصلاحات عمل میں لانے کی کوشش کی ہے تاہم اسلحہ بنانے والی امریکہ کی بڑی کمپنیوں کے مالک، جو امریکی کانگریس میں کافی اثر و رسوخ بھی رکھتے ہیں، اسلحہ رکھنے پر پابندی لگائے جانے کے حق میں نہیں ہیں جس کی بناء پر اس ملک میں تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور امریکی حکومت تشدد کے ان واقعات کو کنٹرول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔