واشنگٹن:امریکہ کے صدر براک اوباما نے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 58مجرمین کی سزا کم کردی ہے ،ان سے تقریباً ایک تہائی مجرم عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے ۔یہ اطلاع وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں دی گئی ہے ۔مسٹر اوباما نے ایک بلاگ میں لکھا ہے ”منشیات سے منسلک پر تشدد معاملے میں 20سال کی قید کی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔کئی قصورواروں پر کریک کوکین کے معاملے درج ہیں۔کئی برسوں سے کریک کوکین استعمال کرنے والوں کو پاؤڈر کوکین کے معاملے میں پکڑے گئے لوگوں سے زیادہ سخت سزا دی جاتی رہی ہے جبکہ کیمیائی طورپر دونوں منشیات ایک ہی قسم کی ہیں۔کئی لوگوں نے الزام لگایا تھاکہ اس تفریق کی وجہ سے افریقی -امریکی نسل کے لوگوں کو غلط طریقے سے نشانہ بنایا جاتا تھا۔اپنے اب تک کے دور حکومت میں مسٹر اوباما نے مختلف معاملوں میں سزا کاٹ رہے 306قیدیوں کی سزاکم کی ہے جس میں سے 110عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے ۔