واشنگٹن، 30 نومبر:امریکی محکمہ خارجہ نے ہندوستان، چین، جنوبی کوریا اور دیگر ملکوں کو آج یہ اطلاع دی ہے کہ ایران پر عائد پابندی میں چھ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
امریکی پابندی قانون کے تحت محکمہ خارجہ کو یہ معلومات حاصل کرنی پڑتی ہے کہ ایران سے تیل خریدنے والوں نے خریداری میں کمی کی ہے یا نہیں۔ امریکہ اور پانچ دیگر ملکوں کے درمیان ایران کے نیوکلیائی پروگرام کے سلسلے میں ہوئے عبوری معاہدہ کے باوجود یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ معاہدہ کے بعد ایران کی معمولی راحت دی گئی ہے۔
وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بیان میں کہا کہ بم پابندیوں کو اگلے چھ ماہ تک سختی سے نافذ کریں گے کیونکہ ابھی ہم یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایران کا نیوکلیائی پروگرام پوری طرح پر امن مقاصد کے لئے ہے یا نہیں۔