تاشقند: امریکہ نے کہا کہ اس نے ازبیکستان سے کہا ہے کہ وہ اسلامی مملکت کے خلاف اس کے بنائے کثیر قومی اتحاد میں شامل ہوجائے نیز کہا کہ وہجس طریقہ سے بھی چاہے اس لڑائی میں مدد دے سکتا ہے ۔امریکہ کے معاون وزیر خارجہ برائے وسط ایشیا ڈینئل روزبنلم نے ازبیک راجدھانی کے دورے کے دوران اخباری نمائندوں سے کہا کہ ہم نے ازبیکستان سے اتحاد میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے ۔ازبیکستان وسط ایشیا کا سب سے زیادہ آبادی والا مسلم ملک ہے ۔
وہ ناٹو کا اہم شریک ہے ۔ اس نے طالبان کے خلاف امریکی لڑائی میں بھی تعاون کیا تھا۔امریکی قیادت والا اتحاد ان دنوں شام اور عراق میں اسلامی مملکت پر بمباری کررہا ہے ۔ اس کے علاوہ تنظیم کو ملنے والے چندہ کو بھی روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔