واشنگٹن: امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف 18 فضائی حملے کئے ہیں۔امریکی فوج نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا کہ عراق کے موصل اور کرکک سمیت کئی شہروں پرجنگو¶ں کو نشانہ بنا کر کل ہوائی حملے کئے جس میں آئی ایس کے اسٹریٹجک یونٹس، ہتھیاروں، چھپنے کی جگہوں اور گاڑیوں کو نیست و نابود کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شام میں ھساکا اور دیر الززور میں آئی ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے گئے ۔