واشنگٹن: امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے عراق اور شام میں جنگجو تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف 20 فضائی حملے کئے ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف مہم چلانے والی مشترکہ ٹاسک فورس نے آج جاری ایک بیان میں بتایا کہ عراق کے نو شہروں میں دس ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر آئی ایس کے خلاف کل 17 فضائی حملے کئے گئے ۔اس کے علاوہ شام میں الھساکا اور کوبان¸ کے علاوہ دیگر ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تین فضائی حملے کئے گئے ۔