واشنگٹن : عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم اسلامی مملکت کے ٹھکانوں کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بناتے ہوئے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے 22 حملے کئے ہیں۔جنگجووں کے خلاف مہم چلانے والی مشترکہ ٹاسک فورس نے بتایا کہ عراق کے حدیثہ کے نزدیک آئی ایس کے ٹھکانوں پر آٹھ فضائی حملے کئے گئے جس میں اسلامی مملکت کی عسکری اکائی، پانچ نگرانی والے علاقوں، ایک کمانڈاینڈ کنٹرول سائٹ کے ساتھ گاڑیوں، بنیادی ڈھانچہ اور مارٹر نظام کو تباہ کر دیا گیا. اس کے علاوہ اتحادی فوج نے کرکک، مخمور، موصل، رمادی، سنجر اورتل افار کے پاس اسلامی مملکت کے ٹھکانوں کی نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اتحادی فوج نے شام میں الحسکہ کے پاس بھی نو فضائی حملے کئے جس میں آئی ایس کے عسکری دستوں کو نشانہ بنا کر ایک دھماکہ خیز آلہ، موٹر سائیکل اورکئی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیاہے۔