واشنگٹن، 22 دسمبر (رائٹر) امریکی قیادت والی اتحادی فوجوں نے عراق اور شام میں جنگجو تنظیم داعش (اسلامی ریاست) کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر آج
16 فضائی حملے کئے۔
امریکی فوج نے بتایا ہے کہ عراق میں آئی ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر 13 حملے کئے گئے جن میں سے سے چار حملے ملک کے شمالی شہر سنجر کے نزدیک کئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ بیجی، موصل، رمادی اور تل عفار سمیت ملک کے کئی دوسرے شہروں میں بھی جنگجووں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اتحادی فوجوں نے شام کے کوبانی شہر کے قریب موجود داعش
کے ٹھکانوں پر بھی تین حملے کئے۔
قابل زکر ہے کہ امریکہ کی فیادت والے اتحاد کی افواج نے اس سے پہلے بھی شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر 13 فضائی حملے کئے تھے۔