واشنگٹن، 20 نومبر:امریکہ کے سپریم کورٹ نے اسقاط حمل سے متعلق ٹیکساس کے لئے قانون پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ٹیکساس کے اس نئے قانون کی وجہ سے اسقاط حمل کرانے والے کئی اسپتال اب ایسا نہیں کرسکیں گے۔ ٹیکساس حکومت کے اس نئے قانون کو امریکی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے کل اس نئے قانون پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ نئے قانون کے مطابق اگر کسی عورت کے ساتھ کوئی سنگین مسئلہ ہے تو وہ اسقاط حمل کراسکتی ہے۔