واشنگٹن:امریکہ ‘یوروپی یقین دہانی کی پہل’ کے طور پر بہت جلد یوروپ کے لئے ایف 22 جنگی جہاز تعینات کرے گا۔فضائیہ کے سکریٹری ڈیبورہ جیمس نے پینٹاگن میں کل ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ وہ تعیناتی کی تاریخ اور مقام کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں دے سکیں۔انہوں نے کہا ‘‘یوکرین میں روس کی سرگرمیاں ہمیں اور ہمارے یوروپی معاونوں کے لئے باعث تشویش بنی ہوئی ہیں۔
فضائیہ کے لئے ایف 22 کی تعیناتی یقینی طور سے فائدے مند ثابت ہوگی’’۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے جاپان اور جنوبی کوریا میں اس طرح کے جہاز تعینات کئے جاچکے ہیں۔امریکی فضائیہ ایف 22 جنگی جہازوں کا استعمال اسلامی مملکت کے خلاف فضائی حملوں میں کررہی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ایف۔22 جنگی جہازوں کی تعیناتی کو روسی فوج کے حملوں کی وجہ سے ناٹو ممالک کی بڑھتی فکرمندی کو دور کرنے کا ایک قدم سمجھا جارہا ہے ۔