۳۴ سالہ کارڈیشیئن نے ۲۲ نومبر کو کلرز چینل پر نشر ہونے والے بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت کرنا تھی ۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی ریئلٹی ٹی وی اداکارہ کم کارڈیشیئن کا دورہ بھارت کا دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔ان کے دورہ ہندوستان کا انتظام کرنے والی والی کمپنی نے بی بی سی سے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔کمپنی نے کم کارڈیشیئن کا دورہ منسوخ ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔ ۳۴سالہ کارڈیشیئن نے ۲۲ نومبر کو کلرز چینل پر نشر ہونے والے بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت کرنا تھی۔اس سے پہلے کلرز چینل کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں اس با
ت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کم کارڈیشیئن ’بگ باس‘ میں نظر آئیں گی۔بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ کم کارڈیشیئن سنیچر کو ساڑی پہن کر ریئلٹی شو’بگ باس‘ ہاؤس میں جائیں گی اور پروگرام کے باقی بچ جانے والے ۱۲؍افراد کیساتھ کچھ وقت گزاریں گی۔بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے اس شو میں رواں سال کئی ماڈل اور اداکار شریک ہیں۔گذشتہ ہفتہ ایک امریکی میگزین میں ۳۴ سالہ کم کارڈیشیئن کی برہنہ تصویر نے ہلچل مچا دی تھی۔اس سے پہلے امریکی ٹی وی سٹار پامیلا اینڈرسن بھی ۲۰۱۰ میں بگ باس کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کر چکی ہیں۔