واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف نے کل ویانا میں ایک ثمر آور میٹنگ کی۔یہ اطلاع وزارت خارجہ نے دی ہے ۔
یہ میٹنگ اس وقت ہوئی ہے جب ایران کے ایٹمی پروگرام پر لگام لگانے کے لئے ہونے والے مذاکرات کو آگے بڑھا دیا گیا ہے ۔ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مذاکرات کے دوران دونوں لیڈروں کے درمیان طویل بالمشافہ بات چیت ہوئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کربی نے واشنگٹن میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ “یہ ملاقات ثمرآور رہی ہے ”۔