امریکی فوج نے افغانستان میں حادثاتی دھماکے میں ہلاک ہونے والی اپنی خاتون فوٹو گرافر کی دھماکے سے عین پہلے لی گئی تصاویر جاری کر دی ہیں۔
بائیس سالہ فوٹو گرافر ہلڈا کلیٹن اور چار افغان فوجی جولائی 2013ء میں تربیت کے دوران مارٹر گولہ پھٹنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔
حادثہ افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں پیش آیا تھا، یہ تصویریں ہلڈا نے دھماکے سے عین پہلے لی تھیں۔