نئی دہلی، 12 نومبر 2014: امریکی سفارتخانہ، نئی دہلی نے آج یہاں اپنی اردو ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سفارت خانہ کی ناظم الامور امبیسڈر کیتھلین اسٹیفنس نے کہا کہ یہ مبارک موقع اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکہ زیادہ سے زیادہ ہندوستانی عوام تک پہنچنے اور دونوں ملکوں کو دوستانہ شراکت داری کے لئے اکٹھا لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس موقع قومی کمشنر برائے لسانی اقلیتیں پدم شری اخترالواسع، اور سالانہ مشاعرہ جشن بہار کی منتظم سرگرم اردو کارکن کامنا پرساد نے
بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔