امریکی سفیر نینسی جے پاویل نے آج گاندھی نگر میں وزیر اعلیٰ نریندر مودی سے ملاقات کی۔یہ میٹنگ آئندہ قومی انتخابات سے قبل ہندوستان کی بڑی سیاسی پارٹیوں کے سینئررہنماﺅں سے امریکی مشن کے رابطے کا حصہ تھی۔ اپنے گجرات دورے کے دوران سفیر پاویل غیر سرکاری تنظیموں اور امریکی وہندوستانی تجارت کے نمائندوںسے ملاقات کریں گی۔اُن کی بات چیت امریکہ-ہندوستان رشتے کی اہمیت‘ علاقائی سلامتی معاملات‘ حقوق انسانی‘ اورہندوستان میں امریکی تجارت اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہیں۔
امریکہ اور ہندوستان وسیع اور گہری اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ سفیر پاویل نے امریکہ اور ہندوستان کے بیچ رشتے پر خیالات شیئر کرنے اور سننے کا گزشتہ نومبر سے آغازکیا ہے۔وہ مسلسل اس بات پر زور دیتی ہیں کہ امریکہ‘ہندوستان رشتے اہم اور اسٹریٹجک ہیں‘ اور یہ کہ امریکہ اُس حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا منتظرہے جسے ہندوستانی عوام آئندہ انتخابات میں منتخب کریں گے۔