ادارے کا نام ‘فرینک اینڈ ڈیبی مینیجمینٹ اسکول’ ہوگا
یونیورسٹی میں فرینک اسلام کے نام سے ایک ” چیئر آف ایکسی لینس ” بھی ہوگی
نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز) علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی کے اولڈ بوائے ہند نزاد امریکی تاجر فرینک اسلام نے اپنے مادر علمی میں ایک نئے مینیجمینٹ کالج کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ کروڑروپئے کی مالی تعاون کی پہلی قسط جاری کر دی ہے ۔” فرینک اینڈ ڈیبی مینیجمینٹ اینڈ ریسرچ کالج “یو نیورسٹی کیمپس میں قائم کیا جا رہا ہے ۔ یہ پروجیکٹ امریکی سماجی تنظیم ‘فرینک اسلام اینڈ ڈیبی ڈرائیسمین فاونڈیشن ‘ (FIDDF) کے مالی تعاون سے تعمیر کیا جا رہاہے ۔
اے ایم یو نے اس فاونڈیشن کو تین ایکڑ آراضی کالج کی تعمیر کے لیے دیا ہے ، اس پورے پروجیکٹ پر 3 ملین ڈالر کا خرچ ہے جس میں ایک ملین ڈالر کا خرچ یو نیو ورسٹی برداشت کرے گی بقیہ دو ملین ڈالر فاونڈیشن اٹھائے گا ۔
پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی اور (FIDDF) کے مابین مفاہمت نامہ پہلے ہی دستخط ہو چکا ہے ، فاونڈیشن نے پروجیکٹ کی طے شدہ مدت میں تکمیل کے لیے اے ایم یو کے اولڈ بوائے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور مسٹر سید علی رضوی کو پروجیکٹ انچارج کے چور پر ذمہ داری دی ہے ۔