ریاض ۔ امریکی صدر باراک اوباما نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو ٹیلی فون کرکے ان سے علاقائی، عالمی اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی”واس” کے مطابق امریکی صدر نے شاہ عبداللہ کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں باہمی دلچسپی کےامور، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہ نماؤں کے مابین ہونے والی بات چیت میں امریکا اور سعودی عرب کی قومی سلامتی کے امور پر بات چیت کے ساتھ علاقائی مسائل پر صلاح مشورہ بھی کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی میں امریکی صدر نے شاہ عبداللہ کو ٹیلی فون کرکے مشرق وسطیٰ اور دیگر عالمی مسائل پر صلاح مشورہ کیا تھا۔ امریکی صدر کی جانب سے سعودی فرمانروا کویہ فون ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جنیوا معاہدہ طے پانے کے بعد ریاض نے اس پر ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا ہے۔