واشنگٹن ۔ 18 مارچ (یو این این) امریکی خفیہ ادارے نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر کے دفتر میں بھیجے جانے والے اس لفافے کا مزید تجزیہ کر رہی ہے جس میں ممکنہ طور پر سائنائیڈ زہر موجود ہے۔ابتدائی تجزیوں سے لفافے میں زہر کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی خفیہ ادارہ سیکرٹ سروس صدر کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔ خفیہ ادارے کے ترجمان رابرٹ ہوبیک کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات
شروع کر دی گئی ہیں، لفافے پر پیر کو جو ٹیسٹ کیے گئے تھے ان کے نتائج منفی تھے تاہم منگل کو مزید تجزیوں سے سائنائیڈ کی موجودگی کے مثبت نتائج ملے۔ ترجمان کے مطابق اس کے بعد لفافے کو ان نتائج کی حتمی تصدیق کی خاطر مزید تجزیوں کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے تاہم انھوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیںبتائیں۔واضح رہے کہ منگل کو ہی کانگریس کی ایک کمیٹی نے سیکرٹ سروس کے سربراہ جوزف کلینسی سے سکیورٹی کی ناکامیوں کے حالیہ واقعات کے بارے میں بازپرس کی ہے۔