ٹوکیو ۔ 29 اکتوبر (یو این این) ایشیئن مارکیٹ میں حصص اور ڈالر کی قیمتوں میں معمولی کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزروز کا آج سے شروع ہونے والا دو روزہ اجلاس ہے جس میں امکان ہے کہ سابق آئل پالیسی کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل پالیسی میں کسی فوری تبدیلی کا کوئی امکان نہیں بلکہ توقع ہے کہ مرکزی بنک اس کے خاتمے کو آئندہ سال مارچ تک ملتوی کرسکتا ہے۔اعدادو شمار کے مطابق ملک میں پیداواری سرگرمیوں میں بمشکل معمولی اضافہ ہوا اور اقتصادی سرگرمیاں بھی نازک صورتحال کا شکار رہیں۔