نئی دہلی، 29 مئی (یو این آئی)یہاں امریکی سفارتخانے اور چنئی، حیدرآباد، کولکاتہ اور ممبئی کے امریکی قونصل خانوں نے اسٹوڈنٹ ویزا ڈے کو صرف اسٹوڈنٹ ویزا درخواستوں پر کارروائی کیلئے وقف کرتے ہوئے کل دن بھر میں چار ہزار (4000)سے زیادہ اسٹوڈنٹ ویزا درخواستوں پر کارروائی کی ۔دہلی میں امریکی سفیر رچرڈ آر ورما اور ہندستان بھر میں قونصل جنرلوں نے اسٹوڈنٹ ڈے کے درخواست گزاروں کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کرن
ے والے ہندستانی طلبا کی بڑھتی ہوئی صف میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔
گزشتہ بارہ ماہ میں 90,000 درخواستیں موصول ہوئیں جسکے سبب اس سال ہندستان بھر سے اسٹوڈنٹ ویزا درخاستوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔ اگرچہ طالب علم پورے سال کسی بھی وقت درخواست دے سکتے ہیں، امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانوں نے ایک مخصوص دن صرف طلبا کیلئے امریکہ میں ان کا استقبال کرنے کیلئے مقرر کیا۔ طالب علم ویزا درخواستوں میں سے زیادہ تر منظور ہوگئیں۔ تقریباً 1,03,000 ہندوستانی طلبا نے 2013-2014 تعلیمی سال میں اعلٰی تعلیم کے امریکی اداروں میں داخلہ لیا تھا جس کے بعد وہ چین کے بعد امریکہ میں غیر ملکی طلبا کا دوسرا سب سے بڑا گروپ بن گئے تھے ۔
سفیر ورما نے کہاکہ “ہندستانی طلبا امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے لئے ایک عظیم اثاثہ ہیں. ہمارے طلبا اکٹھا تعلیم حاصل کرتے اور سیکھتے ہیں تو اس سے دونوں ممالک کا بہت فائدہ ہوتا ہے ،”
امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانوں نے اسٹوڈنٹ ویزا ڈے کے موقع پر درخواست گزاروں کو پُر مسرت اور دانش گاہ جیسے ماحول میں ضروری جانکاریاں فراہم کیں۔ قونصلر عملے کے لوگ اپنے اسکول کے رنگوں کے لباس پہنے ہوئے تھے ۔ کچھ قونصل خانوں میں موسیقی بجائی گئی جس میں کالج نغموں سے لیکر پوپ موسیقی تک شامل تھے ۔ یو ایس ایجوکیشنل فاﺅنڈیشن، امریکن لائبریری اور حالیہ امریکی گریجوئیٹس سمیت شراکت داروں کے نمائندے امریکہ میں طلبا کے طور پر زندگی کے بارے میں درخواست گزاروں کے سوالات کا جواب دینے کیلئے موجود تھے ۔
امبیسڈر ورما نے دہلی میں اسٹوڈنٹ ویزا درخواست گزاروں سے گفتگو کرنے کے بعد کہا “آج اسٹوڈنٹ ویزا ڈے پر ہندستان کے مستقبل کے لیڈروں سے ملاقات میرے لئے باعث فخر رہی۔ میں جن ہندستانی طلبا سے ملتا ہوں، انکی صلاحیت سے مسلسل متاثر ہوتا رہا ہوں، اور وہ اپنے ملک اور پوری دنیا کو جو کچھ دیتے ہیں، اس سے حیرت زدہ ہوں۔” ہندستان میں واقع امریکی مشن میں اسٹوڈنٹ ویزا ڈے ایک سالانہ پروگرام ہے ۔ اس موقع پر امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کرنے والے اہل طلبا کی انکے تعلیمی مقاصد حاصل کرنے کے سلسلے میں مدد کی جاتی ہے ۔