واشنگٹن:امریکہ کی ایک غیر فعال ھیلفائر میزائل جسے تربیتی مشق کے لئے یورپ بھیجا گیا تھا، 2014 میں غلطی سے کیوبا پہنچ گئی۔ اس واقعہ کو امریکی فوجی ٹیکنالوجی کے لئے بڑی غلطی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ یہ خبر وال سٹریٹ جنرل نے اس طرح کے معاملات سے منسلک افراد کے حوالے سے دی ہے ۔ امریکی تفتیش کاریہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یورپ بھیجے جانے والے میزائل کے کیوبا پہنچنے کی غلطی کس طرح اور کہاں ہوئی۔ وہ کیوبا کی حکومت سے زمین سے آسمان تک مار کرنے والی اس میزائل کو واپس کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس قسم کی میزائل کا علم رکھنے والوں نے کل بتایا کہ اس میزائل کو اکثر ھیلی کاپٹر سے داغا جاتا ہے اور اس کا استعمال ٹینکوں کو تباہ کرنے کے لئے کیا جاتا ہے ۔