واشنگٹن ۔ 5 دسمبر:موبائل فون کا حامل ہر شخص امریکا کی نظر میں ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی خفیہ ادارے کے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی دستاویزات کے حوالے سے شائع کیا ہے کہ امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی روزانہ پانچ ارب سیل فون کی لوکیشن کا ریکارڈ جمع کرتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ سیل فون کے تمام افراد کی نقل و حرکت سے امریکی خفیہ ایجنسی بروقت آگاہ رہتی ہے ۔ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر روزانہ ڈیٹا جمع کرنے کا کام دو کارپوریٹ کمپنیوں کی مدد سے کیا جاتا ہے ۔ دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس نے اس انکشاف پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔