واشنگٹن ۔ 3 دسمبر: امریکی وزیر خارجہ جان کیری مشرق وسطی کے دورے کے دوران فلسطین کے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی دفتر خارجہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جان کیری مشرق وسطی کیلئے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ بہت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں تہران حکومت سے ہونے والی ڈیل کے تناظر میں پیدا شدہ خدشات تشویش کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ امریکی وزیرخارجہ مغربی دفاعی اتحاد کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور اس دوران فلسطین کے صدر سے ملاقات بھی کریں گے جس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ برسلز میں نیٹو کے اجلاس میں شرکت کے بعد سابق سوویت یونین کی جمہوریہ مالدوویا بھی جائیں گے۔