آبوظہبی۔ 5 دسمبر (رائٹر) متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ایک مقامی خاتون کو امریکی ٹیچر کو قتل کرنے کے شبہ میں گرفتارکیا ہے۔ ابوظہبی کے شاپنگ مال کے ٹوائلیٹ میں امریکی ٹیچر کا قتل کیا گیا تھا۔ابوظہبی پولیس کے کرنل رشید بورشد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گرفتار خاتون نے پیر کوا مریکی ٹیچر کو قتل کرنے کے بعد دو گھنٹے بعد ہی امریکی ڈاکٹر کے اپارٹمنٹ کے باہر بم رکھ دیا تھا جسے بعد میں ناکارہ بنادیا گیا تھا اور کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تھا۔ پیر کو جس ٹیچر کو
قتل کیا گیا تھا اس کی شناخت اے بی سی نیوز اور امریکی میڈیا نے ایبولہ ریئن کے طورپر کی ہے۔