گزشتہ سال منظرعام پر آئی فلم ’لنچ باکس‘ کی کامیابی نے کو ایسی پہچان دلائی کہ ان کی رسائی اب غیر ملکوں تک بن گئی ہے۔ دراصل ’دی لنچ بکس‘ سے بالی ووڈ میں زور دار طریقے سے قدم رکھنے والی نمرت کور کی ایکٹنگ کا لوہا تمام نے پہلی ہی فلم میں مان لیا تھا اسی کا نتیجہ ہے کہ آج نمرت کور بالی ووڈ کے اسٹار بن گئی ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان کے بڑھتے قدم بیرون ملک تک بھی پہنچ چکے ہیں۔ دراصل وہ ایک امریکی ٹی وی شو کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔ وہ ہوم لینڈ میں اہم رول ادا کرنے والی ہیں۔ اس میں ان کا رول ایک آئی ایس آئی کے ایجنٹ تسنیم قریشی کا ہے۔ اس ٹی وی سیریل میں نمرت کور کے ساتھ ’لائف آف پائی‘ والے سورج شرما بھی ہوں گے۔ ادھر دیسی انٹرٹینمنٹ میں بھی نمرت کور کافی سرگرم ہیں۔ انہیں سوربھ شکلا کی ایک فلم بھی مل گئی ہے۔ یہ فلم سائیکولاجیمیکل ڈرامہ ہے۔ اس فلم کے ڈائریکشن کی کمان سوربھ شکلا کے ہاتھوں میں ہوگی۔ حالانکہ دی لنچ بکس کے بعد تقریباً بیس پچیس فلموں کی اسکرپٹ کو نمرت کور ٹھکرا چکی ہیں۔ اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ فلموں کے انتخاب کے معاملے میں کتنا محتاط ہیں۔ وہ ایک کے بعد ایک ایسی ویسی فلمیں سائن کرنے سے بچتی ہیں جو انہیں کوئی فائدہ نہ پہنچا سکے۔ ان کا زور اس بات پر ہے کہ سال میں ایک ہی فلم میں وہ نظر آئیں لیکن وہ اچھی فلم ہو اس کی کہانی بھی اچھی ہو تاکہ انہیں اپنی پہچان پختہ کرنے میں مدد مل سکے۔ ویسے تو نمرت کور میں وہ تمام خوبیاں دیکھی جا رہی ہیں جو ایک عمدہ اسٹار کے لئے درکار ہوتی ہیں تبھی تو انہوں نے اپنے کو بیرون ملک تک پہنچایا ہے۔