دوبئی، 28 نومبر:ترکی اور ایران کے وزرائے خارجہ نے شام کے بحران کے مسئلے پر آئندہ 22 جنوری کو جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات سے قبل کل جنگ بندی کے موضوع پر باہمی تبادلہ خیال کیا۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو کے سامنے کہا “ ہم اس بات کی پوری کوشش کررہے ہیں کہ شام کے بحران اور جنگ بندی کے مسئلے پر امن مذاکرات ۔ 2 سے پہلے ہی جلد از جلد کوئی حل نکالا جائے”۔ مسٹر داؤد اوغلو نے کہا “ہم کسی نتیجے پر پہنچنے کے لئے دو ماہ کا انتظار نہیں کرسکتے ۔ شام کے عوام اس وقت پس و پیش میں ہیں”۔