لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کاکوری بلاک کے مظفرنگر گاؤں میں دو بیگھہ تیرہ بسوا زمین خریدی ہے۔ راجیش یادو نامی شخص کو اس زمین کی پاور آف اٹرنی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ زمین امیتابھ کے نام اور کچھ ابھیشیک کے نام پر ہے۔ زمین کی آج سب رجسٹرار کے چار نمبر کمرے میں رجسٹری ہوئی۔ جس پر تقریباً تیس لاکھ روپئے اسٹامپ فیس جمع کی گئی۔ غور طلب ہے کہ سات برس قبل مال گاؤں و بارہ بنکی میں بھی بگ بی نے زمین خرید ی ہے۔