لکھنو¿:آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر معاملے میں انکے حمایتیوں حضرت گنج واقع گاندھی مجسمہ پر علامتی دھرنے کا اہتمام کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگ موجودتھے۔ دھرنے کی قیادت کررہے سشیل اوستھی نے بتایا کہ دھرنے کی بنیاد آئی جی امیتابھ ٹھاکر معاملے پر اترپردیش حکومت کے ذریعہ اپنائی جارہی تفریق کے خلاف ہے۔ اکھلیش حکومت کے ذریعہ اپنائے جارہے ظلم کے رویہ سے جو بھی لوگ متفق نہیں ہیں ان سبھی لوگوں سے اپیل ہے کہ اپنے اظہار خیال کی آزادی کے حق کا پر امن طریقے سے استعمال کرکے اپنے ذمہ دار شہری ہونے کا قرض ادا کریں۔