کانپور (نامہ نگار)اکبر پارلیمانی نشست سے کانگریس امیدوار راجا رام پال کی حمایت میں انتخابی جلسہ کو خطاب کرنے کے لئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کل صبح کانپور پہنچ رہے ہیں۔اکبر پورسے کانگریس پارٹی کے امیدوار اور موجودہ رکن پارلیمنٹ راجا رام پال نے بتایا کہ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کا پروگرام موصول ہوگیا ہے اور وہ کل صبح گیارہ بجے اکبر پور کے نوبستہ علاقہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ نوبستہ علاقہ اکبر پور کے تمام اسمبلی علاقوں کے درمیان واقع ہے۔ اس لئے اس علاقہ کو ریلی کے لئے خاص طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ مسٹر پال نے دعویٰ کیا کہ راہل گاندھی کی ریلی میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے۔ اسی کے ییش نظر بڑے پیمانہ پر تیاری کی گئی ہے۔ راہل گاندھی کی آمد کے پیش نظر ایس پی جی کو تعینات کیا جائے گا۔
اس سلسلہ میں ٹیم نے پورے میدان کو اپنی نگرانی میں لے لیا ہے۔ انتخابات کے اعلان کے بعد کانپور کی دونوں نشستوں کانپور شہر اور اکبر پور میں پہلی مرتبہ کانگریس پارٹی کے کسی اہم اور بڑے لیڈر کی ریلی ہونے جارہی ہے۔