نئی دہلی،15مئی (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی کے دامادہ رابرٹ وڈرا نے آج امید ظاہر کی ہے کہ ہریانہ کی بی جے پی سرکار کی جانب سے ان کے زمینی سودے کی جانچ کے لئے بنایا گیا کمیشن سیاسی انتقام کے جذبہ سے کام نہیں کرے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ ان کے اور ان سے متعلقہ لوگوں کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے ۔ہریانہ کی منوہر لال کھٹر سرکار نے کل مسٹر واڈرا کے زمینی سودے کی جانچ کے لئے عدالتی کمیشن قائم کیا ہے ۔ مسٹر واڈرا نے اس بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ اس کی جانچ کی رپورٹ کا انتظار کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تمام کاموں میں قانون کا پورا خیال رکھاگیا تھا۔ ان کے یا ان سے وابستہ کسی بھی شخص کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ پو ری سنجیدگی سے یہ امید کرتے ہیں کہ جانچ سیاسی انتقام کے جذبہ سے نہیں کی جائے گی۔عدالتی کمیشن کا صدر دہلی ہائی کورٹ کے ریٹا ئرڈ جج ایس این ڈھینگڑ کو بنایا گیا ہے ۔ کمیشن ریاست میں کچھ کمپنیوں کی جانب سے زمین کے سودے میں کئی بے ضابطگیوں کی جانچ کرے گا۔ ان کمپنیوں میں میں مسٹر واڈرہ کی کمپنی بھی شامل ہے ۔قابل ذکر ہے کہ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل
نے بھی اپنی رپورٹ میں مسٹر واڈرا کی کمپنی سمیت نو کمپنیوں پر پورے دستاویز نہ دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔