الہ آباد(بھاشا)عام آدمی پارٹی کے لیڈر یوگیندر یادو نے کہاکہ یوپی اے حکومت کے خلاف ان کی پارٹی کے ذریعہ آواز بلند کرنے کے بعد نریندر مودی نے کانگریس کے مضبوط قلعہ امیٹھی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرنے کی ہمت دکھائی ہے۔ مسٹر یادو نے کہا کہ اگر نریندر مودی امیٹھی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے تو یہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی یہ پیغام پہنچانے میں کامیاب رہی کہ کانگریس کو جس علاقہ میں ناکام کرنے میں ناگزیر سمجھا
جاتاہے خاص طور سے نہروگاندھی لیڈران کے معاملے میں وہاں پر بھی تبدیلی کی گنجائش ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی کو ملک میں لوگوں کی مسلسل حمایت حاصل ہورہی ہے۔ مسٹریادو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی پارلیمانی انتخابات میں امید سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے جارہی ہے لیکن تعداد کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ عام آدمی پارٹی نے ثابت کردکھا یا ہے کہ الگ طریقہ کی سیاست کرنا ممکن ہے اس لئے ہمیں امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہم مضبوط ہوں گے۔