ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انار کا رس کام کرنے کی جگہوں پر تناؤ کو کم کرتا ہے۔ مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ انار کا شربت پینے سے جسم میں تناؤ کے ہارمونز کی سطح کم ہوجاتی ہے جس سے بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے۔ کوئن مارگریٹ یونیورسٹی ، ایڈنبرا میں ایک ریسرچ کے دوران روزانہ کم از کم۵۰۰ ملی لیٹر انار کا شربت دو ہفتے تک مسلسل استعمال کرایا گیا اور اس کے فعلیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق میں ۶۰ رضاکاروں نے حصہ لیا اور اس شربت کے پینے سے ان کے بلڈ پریشر کے کم ہونے کے واضح شواہد ملے۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر عماد الزوجیلی نے کہا کہ انار کے رس کا استعمال تناؤ کی کیفیت میں کمی اور بلڈ پریشر کے خاتمے میں انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔