پارلیمانی حلقے کے امید وار و سابق رکن اسمبلی کملا پرساد یادو نے کہا کہ ملک کو فرقہ پرست طاقتوں سے محفوظ رکھنے میںملسم سماج کااہم رول ہو گا ۔ مسٹر راوت بھان مؤ میںایک جلسہ عام کو خطاب کر رہے تھے ۔
جلسے کی صدارت سریش چند گوتم نے کی ۔جلسے کے مہمان خصوصی راجیہ سبھا کے رکن اسملی سلیم انصاری تھے ۔ اس موقع پر مسٹر انصاری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے ۔ کی طاقتیں مرکز میںاقدار حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
ان طاقتوں کومسلم اتحاد ہو کر اور بی ایس پی مل کر روکے گا۔ انہو ںنے کہا کہ مسلمان سب سے زیادہ محفوظ بی ایس پی کی حکومت میں تھے۔ اس موقع پر مسٹرراوت نے کہا کہ ملک نے سب سے زیادہ دو پسماندہ طبقے ہیں ایک مسلم سماج دوسرا دلت سماج دونوںکی یکساں ہیں۔ بی ایس پی بہتر حکومت ملک کو کوئی دوسری پارٹی نہیںدے سکتی کیونکہ جب اتر پردیش میں بی ایس پی کی حکومت تھی تو فرقہ پرست طاقتیں ریاست چھوڑ کر چلی گئیں ۔ گنڈوں اور مافیاؤں کو جیل بھیج دیا گیا اور ریاست میںامن و سکون قائم ہو گیا تھا۔
مسٹر راوت نے زید پور ، بانسا ، بھییارا، اور نیان مؤ میں بھی نکڑ جلسوں کو بھی خطاب کیا اس موقع پر علیم رائن ، ڈاکٹر وید پرکاش راوت،رضوان ، راجیش کمار گوتم، بھولا چودھری کے علاوہ رام شنکر راوت ، اور رضوان صدیقی وغیرہ موجود تھیں۔