جے پور، 23 نومبر: راجستھان میں حکمراں کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود ہورہے ایک نیوز چینل کے پول سروے کے خلاف شکایت کی ہے۔
گزشتہ شام چیف الیکٹرولر آفس میں دائر اپنی شکایت میں پارٹی کے انتخابی نظم کے چینل نے کہا کہ یہ حرکت پیڈ نیوز کے مترادف ہے جس سے بی جے پی کو فائدہ پہنچانا مقصود ہے۔ پارٹی نے اس طرح کی حرکتوں کو آئندہ ہونے سے روکنے کے لئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک نیوز چینل نے ایک سروے پیش کیا تھا جس میں دکھایا گیا ہے کہ بی جے پی کو 105 اور کانگریس کو 75 سیٹیں ملیں گی۔