دہلی : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت اگامی لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر کام کریں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ راکھی آج بی جے پی میں شامل ہوگئی ہیں ۔ نریندر مودی کے بارے میں پوچھے جانے پر راکھی ساونت نے کہا کہ ملک کے اگلے وزیر اعظم نریندر مودی ہی ہوں گے ۔ وہ مودی اور راج ناتھ سنگھ کی کافی عزت کرتی ہے ۔
غور طلب ہے کہ راکھی ساونت پہلے بھی بی جے پی اور نریندر مودی کی کافی تعریف کر چکی ہیں ۔ راکھی نے کہا تھا کہ مودی ملک کو آگے لے جائیں گے اور ملک میں ترقی کرنے کے قابل ہے ۔ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر بی جے پی انہیں لوک سبھا کا ٹکٹ دیتی ہے تو وہ ایک پاؤں پر کھڑی ہو کر بھی انتخاب لڑیں گی۔ راکھی ساونت عام آدمی پارٹی رہنما اروند کیجریوال کو نشانہ بنا چکی ہیں ۔ راکھی نے کہا تھا کہ اگر میں دہلی کی وزیر اعلی بنتی تو اروند کیجریوال سے زیادہ بہتر کام کر کے دکھا دیتی ۔