پٹنہ:آر جے ڈی کے محروس سربراہ لالو پرساد نے حالیہ چار ریاستوں کے انتخابی نتائج کے اعلان پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ ایک زمانہ ایسا تھا کہ لوگ آر جے ڈی کو بھی ایک انتہائی ناقابل اعتماد پارٹی سمجھتے تھے اور کہتے تھے کہ پارٹی اپنے بل بوتے پر ہرگز نہیں جیت سکتی لیکن پارٹی نے گزشتہ کئی انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھائی اور یہی بات عام آدمی پارٹی عام آدمی پارٹی کے بارے میں بھی کہی جارہی تھی۔ انا ہزارے نے اپنی جو تحریک چلائی اور ان کے رفیق خاص اروند کجریوال نے ان سے الگ ہوکر جو پارٹی بنائی اس میں انا ہزارے کے خلوص کا اثر زائل نہیں ہوا۔
یاد رکھیئے کہ عوام نے اروند کجریوال کو نہیں بلکہ انا ہزارے کو ووٹ دیا ہے اور وہ بھی اس لئے کہ وہ بدعنوانی سے ملک کو پاک کرنے کے لئے انا ہزارے کو اپنا مسیحا تصور کرتے ہیں۔ انتخابات کے نتائج حیران کن ضرور ہیں لیکن اطمینان بخش بھی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کا یہی اعتماد ہمیشہ قائم رہے۔