لکھنو: ریاست کے عازمین حج کیلئے اچھی خبر ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے ریاست کے انتظاری فہرست کے ۰۸۸ عازمین حج کا انتخاب کر لیا ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کو ریاست کا کوٹہ تین ہزار سیٹ بڑھنے کی امید تھی لیکن حج کمیٹی نے ریاست کو امید سے کافی کم صرف ۰۸۸ سیٹیں الاٹ کیں۔
امید سے کم سیٹیں الاٹ ہونے سے ریاست کے ہزاروں عازمین حج کو مایوسی ہوئی ہے۔ انتظاری فہرست ایک سے ۹۷۸ تک کے عازمین حج کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ حج پر جانے کیلئے اس سال ۱۴ ہزار ۵۰۷ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ۳۱۰۲ء کے مقابلے درخواست دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باوجود حج کمیٹی نے ریاست کاکوٹہ کم کر دیا۔ ۴۱۰۲ء میں ریاست کو ۳۲ ہزار ۸۶۶ سیٹیں ملی تھیں جبکہ اس سال حج کمیٹی نے کوٹہ کم کرتے ہوئے ریاست کو ۹۱۰۲۲ سیٹیں الاٹ کیں۔ درخواستیں بڑھنے کے باوجود ریاست کا کوٹہ کم ہونے پر وزیر اقلیتی بہبود اور ریاستی حج کمیٹی کے چیئر مین محمد اعظم خاں نے حج کمیٹی کو خط لکھ کر کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ویب سائٹ پر دیکھیں فہرست:- انتظاری فہرست کے منتخب عازمین حج کی فہرست ریاستی حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.uphajcommittee.com پر Provisionally selected from waiting پر دستیاب ہے۔ کمیٹی کی جانب سے منتخب کور ہیڈ کو ان کے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس سے اطلاع بھیجی گئی ہے۔
۸ مئی تک جمع کریں پاسپورٹ:- انتظاری فہرست کے منتخب عازمین حج ۱۸ ہزار روپئے کی پہلی قسط حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی کے اسٹیٹ بینک کھاتہ نمبر 32175020010 FEE TYPE-25 اور یونین بینک آف انڈیا کے کھاتہ نمبر 318702010406009 (Haj Amount Account)کی کسی بھی شاخ میں جمع کر سکتے ہیں۔