لکھنو¿:نگرام علاقے میں اتوار کی صبح اندرا نہر میں ایک نوجوان کی لاش تیرتی ملی ۔لاش کئی دن پرانی ہونے کی وجہ سے سڑچکی تھی ۔ اندیشہ ہے کہ نوجوان کا قتل کرکے لاش کو نہر میںپھینک دیاگیاتھا ۔
ایس او نگرام سدھیر پال نے بتایاکہ اتوار کی صبح چھتونی گاو¿ں کے نزدیک اندرا نہر میں لوگوںنے ایک نوجوان کی لاش تیرتی دیکھی ۔اطلاع پاکر موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی ۔پولیس نے لوگوں کی مدد سے لاش نہر سے باہر نکالی نوجوان کی عمر ۳۵سے ۴۰ برس کے درمیان بتائی جارہی ہے ۔
پولیس نے آس پاس کے لوگوں کی مدد سے نوجوان کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن شناخت نہیں ہوسکی ۔ تفتیش کے بعد پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔ لاش کے جسم پر چاکلیٹ رنگ کی ہاف پینٹ اور پھول دار ٹی شرٹ موجود تھی ۔ نوجوان کی لاش ۱۰سے ۱۲ دن پرانی ہونے کی وجہ سڑچکی تھی ۔