لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ سبھی کی تعلیم ایک برابر ، سبھی کو روٹی کپڑا اور مکان کا مطالبہ کر رہی سوشلسٹ پارٹی (انڈیا) نعرے لکھی تختیاں ہاتھ میں لیکر سیکڑوں کارکنان منگل کو شکتی بھون پہنچے اور انسانی زنجیر بناکر مظاہرہ کیا۔ طے شدہ پروگرام کے تحت منگل کو سوشلسٹ پارٹی (انڈیا ) کے سیکڑوں کارکنان شکتی بھون پہنچے۔ کارکنان کے ہاتھوںمیں سبھی کی تعلیم ایک برابر، سبھی کو روٹی کپڑا اور مکان کا مطالبہ کررہی ۔ سوشلسٹ پارٹی (انڈیا ) نعرے لکھی تختیاں تھیں۔ کارکنان نے پارٹی کے ریاستی صدر گریش کمارپانڈے کی قیادت میں شکتی بھون سے جواہر بھون تک انسانی زنجیر بنائی۔اس دوران کارکنان نے سبھی سیاسی پارٹیوں سے اس معاملہ میں شامل ہونے کے پرچے تقسیم کر کے اپیل کی۔ صبح گیارہ بجے سے ایک بجے تک چلے پروگرام میں پارٹی کے مرکزی نائب صدر سندیپ پانڈے، ابھیشیک پٹیل، محسن ببر سمیت سیکڑوں کارکنان موجو تھے۔ سوشلسٹ پارٹی (انڈیا ) کامطالبہ ہے کہ سرکاری تنخواہ پانے والے اور عوامی نمائ
ندوں کے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں پڑھنے کا انتظام لازمی کیا جائے۔