تحقیق سے پتہ چلتاہے کہ مچھلی کاتیل یا مچھلی کھانا انسان کو بہت ساری خطرنا ک بیماریوں سے محفوظ رکھتاہے مچھلی فرائی اور مچھلی کا تیل ہمارے بہت سارے لوگوں کا پسند ید ہ ڈش ہے انسانی صحت کے لئے مچھلی کا گوشت اورتیل بہت ہی مفید ہے مثلا دل کے امراض کو لیسٹر ول وزن کا بڑھنا ڈپریشن کینسر حاملہ آنکھ کی تکالیف جلد زخم اور دوسرے بہت سارے امراض میں مچھلی کا تیل بہت ہی مفید ہوتا ہے کیونکہ مچھلی کے تیل میں موجود Omegaدل کے امراض میں ایک بہت مفید چیز ہے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کے امراض کی شرح کو بہت حد تک کم کر سکتاہے وزن کو کم کرنے میں مچھلی کا تیل بہت مفید ہوتا ہے یو نیو رسٹی آف سائو تھ آسٹر یلیا ء کی ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے ورزش کے دوران وزن کم کرنے میں کافی مدد ملتی ہے ورزش کے ساتھ ساتھ اگر مچھلی کا تیل اپنی روز مرہ Diet میں شامل کرلیا جائے توورز ش کے ذریعے کم کرنا آسان ہوتاہے جسم میں خون کے بہائو کو بہتر بنانے مین بھی مچھلی کا تیل کا فی مدد گاد ثابت ہوتاہے اور اس کی مدد سے کو لیسٹر ول کنٹرول کیاجاسکتاہے مختلف موسمی قسم کی بیماریوں مثلا بخار نزلہ کھا نسی وغیرہ سے بچائو میںبھی مدد ملتی ہے نیچر ل سائنس پروگرام کی ریسرچ کے مطابق مچھلی کے تیل کو ایڈ ز کے علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتاہے ۔Arthritis Foundation کی ویب سائٹ پر موجو د ریسر چ کے مطابق مچھلی کا تیل جوڑوں کے در د کے لئے ایک جاد و اثر دوا کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے مچھلی کے تیل میں Omega3 fattyکی مدد سے ٹینشن کو کم یا ختم کرنے میںبھی مد د ملتی ہے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ممالک جن میں مچھلی کے تیل کا استعمال زیادہ کیا جاتاہے وہاں پر ڈپر یشن کے مریض کی شرح بہت ہی کم ہوتی ہے یا دداشت کی کمزوری کے مرض میںبھی مچھلی کے تیل کا استعمال بہت مفید ہے۔ مچھلی کے تیل کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ دیکھنے کی قوت کو بڑھا تاہے نیشنل آئی انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ ایک سروے کر رہے ہیں جس میں وہ اس بات کے ثبوت اکھٹے کرنے کی کو شش کریں گے کہ مچھلی کا تیل آنکھ کی کن کن بیماریوں کے علاج میں مدد گار ہوتاہے ۔مچھلی کا تیل آپ کی خشک جلد کو صاف اور اجلا کرتی ہے اس کی مدد سے جلد کے بہت سارے امرا ض میں کمی لائی جاسکتی ہے جیساکہ Oilyاسکین روکھی اور بے جان جلد چہر ے پر زخم کے نشان وغیرہ ذیا بیطس کے مریضوں میں دل کے امراض کی شرح میں اضافہ دیکھا گیاہے ۔اور آکسفورڈ یونیو رسٹی انگلینڈ کی ریسر چ کے
مطابق مچھلی کا تیل ذیا بیطس کے مریضوں میں دل کے امراض کی شرح کو واضح حد تک کم کر سکتاہے السر ے مر ض کی مختلف علامات مثلا سینے کی جلن سینے میں درد بھوک کا نہ لگنا وغیرہ کے علاج میں مچھلی کا تیل کا فی مفید ہے ۔حاملہ عورتوں کے لئے مچھلی کا تیل ہی مفید ہوتاہے مچھلی کا تیل ماں کے پیٹ میں بچے کی آنکھوں اور دما غ کی نشوونما میں مدد گار ثابت ہوتاہے اس کی مدد سے پیدائشی بچے میں وزن کی کمی اوردوسرے مسائل کے حل میں مفید ہے ڈنمار ک میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق مچھلی کا تیل استعمال نہ کرنے والی حاملہ عورتوں میں Premature Birthکا مسئلہ زیادہ پایاگیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مچھلی کا تیل استعمال نہ کرنے والی مائوں کو پیدائش کے فورا بعد ڈپر یشن کا مسئلہ بھی دیکھا گیا ہے کیونکہ حمل کے آخری دنوں میں ماں کے دماغ کا بہت سا راحصہ بچے کے دماغ میں منتقل ہوجاتاہے جس کی وجہ سے پیدائش کے بعد ما ں ڈپریشن اور کمزوری محسوس کرتی ہیں مچھلی کے تیل کے استعمال سے مراض سے بھی کافی حد تک بچاجاسکتاہے۔ مچھلی کے تیل مین جہاں اور بہت سارے فائدے پائے جاتے ہیں وہاں اس کی وجہ سے سرکے بالوں کی نشوونما میں بھی خاطر خواہ بہتری لائی جاسکتی ہے اس کے استعمال سے سر کے بالوں میں چمک پیدا ہوجا تی ہے اور وہ مضبوط بھی بنتے ہیں ہائی بلڈ پر یشر ایجو کیشن پروگرام امریکہ کی رپورٹ کے مطابق مچھلی کا تیل ہائی بلڈ پریشر کو نا رمل کرنے میں بھی کام آتاہے آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ آپ کو اپنے باقی ویجیٹبل آئلز کی جگہ پر مچھلی کے تیل کا استعمال شروع کر نا چاہئے لیکن اس کی ضرورت نہیں آپ اپنے دوسرے ویجٹیبل آئل کے ساتھ ساتھ روز کے کھانے میں کچھ مقدار میں مچھلی کا تیل استعمال کرکے بھی بہت سارے فائد ے حاصل کر سکتے ہیں ماہر طب کا کہنا ہے کہ آپ باقی تمام آئلز بند کرکے صرف مچھلی کا تیل ہی استعمال کریں تو وہ دوست نہیں مچھلی کے تیل میں وٹامن اے ڈی اورای پایا جاتاہے جو کہ بہت سارے خطرناک امراض میں مفید ہوتے ہیں ۔