جموئی،:بہار میں ضلع جموئی کے خیرا تھانہ علاقے سے پولیس نے انسپیکٹر اور مکھیا کے قتل کے اہم ملزم سوکر ہانسدا کو آج صبح گرفتار کرلیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ جینت کانت نے یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ خطرناک مجرم سوکر ہانسدا دیپا کرہر گاؤں میں واقع اپنے گھر آیا ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اسی بنیاد پر گاؤں کا محاصرہ کر کے اسے گرفتارکرلیا گیا۔مسٹر جینت کانت نے بتایا کہ سوکر ہانسدا 2003میں ہرکھار پنچایت کے مکھیا گوپال ساو کو گلا دباکر قتل کرنے کا ملزم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مکھیا کے قتل ایک ماہ بعد ہی اس نے ضلع کے جھاجھا تھانہ کے انسپیکٹر کپِل دیو رام کو بھی قتل کر دیا تھا۔پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔