کانپور(نامہ نگار)ایس ایس پی کی ہدایت پر ضلع میں مطلوب وانعامی بدمعاشوں کوگرفتار کرنے کیلئے مہم شروع کی جارہی ہے۔مہم کے تحت اتوار کو اسپیشل ٹیم نے دوانعامی کو کانپور اسٹیشن سینٹر سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ایس ایس پی نے ایس پی مشرق ، مغرب ودیہات وایس کرائم کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل کی اورمطلوب وانعامی بدمعاشوںکو گرفتارکرنے کیلئے مامور کیا ہے۔اسی سلسلے میں خصوصی پولیس ٹیم نے پانچ ہزار کے دوانعامی بدمعاشوںکو سینٹرل اسٹیشن سے گرفتارکرلیا ہے۔انعامی بدمعاشوں میں نوبستہ مچھڑیا کا باشندہ شکیل احمد وکرنل گنج کا باشندہ شامل ہیں۔ ایس پی کرائم دیویندرکمار نے بتایا کہ خصوصی پولیس ٹیم میں شامل ارون کمار سنگھ ، رام برن ، عبدالقادراورفیروزاحمد سمیت دیگر پولیس ملازمین نے گزشتہ ایک سال سے مفرورانعامی بدمعاشوںکو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی۔