لکھنو: اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ہاپڑ کے دھولانا علاقہ میں انل دوجانا اور بلرام ٹھاکر گروہ کے چھ بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ دو دن پہلے ایس ٹی ایف کو خبر ملی تھی کہ مغربی اترپردیش کے بدنام زمانہ دوجانا اور بلرام ٹھاکر گروہ کا دھولانا قصبہ میں ایک سنار کو قتل اور لوٹنے کا منصوبہ ہے ۔ اس اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف کے جوانوں نے سولانا گاوں میں بمبے کی پلیا کے نزدیک محاصرہ کرکے بدمعاشوں کو للکارا اور مختصر تصادم کے بعد امردیپ گری، بھیم سولنکی، موزم ، وجے گھاٹی ، آصف اور کرتار کو اسلحہ کے ساتھ گرفتارکرلیا گیا۔حالانکہ ایک بدمعاش وقع سے فرار ہوگیا۔پولیس فرار بدمعاش کو تلاش کررہی ہے ۔