ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے اداکار اور ہدایت کار والد انیل کپور کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کا کہنا ہے کہ انہیں انل کپور کی بیٹی ہونے پر فخر ہے، اچھی طرح جانتی ہوں کہ اپنے والد کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں بہت سی چیزیں بہت آسانی سے حاصل کر سکتی ہوں لیکن ان کی شہرت کی وجہ سے آگے بڑھنا نہیں چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں سمجھتی کہ میں اپنے والد کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر کام کرنے کی اہل ہوں، جب بھی خود کو والد کے ساتھ کام کرنے کے قابل سمجھا تو ان کے ساتھ ضرور کام کروں گی۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ انل کپور نے سخت محنت کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے، میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ان کی بدنامی کا باعث نہیں بننا چاہتی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے والد کے ساتھ کام کرتیں تو وہ مر جاتیں کیونکہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ ہنس بھی نہیں سکتی لیکن جب بھی اپنے والد کے ساتھ کام کیا تو کچھ خاص کروں گی۔اداکارہ سونم کپور کی نئی فلم ’’ڈولی کی ڈولی‘‘ کی عکس بندی کا آغاز 31مارچ سے کیا جائے گا۔ فلم میں ان کا کردار مختلف دکھانے کیلیے ان کا الگ الگ انداز میں اسکرین ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔جن میں کوئی ایک انداز وہ فلم کیلئے اپنائیں گی، فلم میں سونم کپور ایک چالباز لڑکی کا کردار نبھائیں گی۔