لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی فٹنس مسائل کی وجہ سے زمبابوے روانہ ہونیوالے سکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم پی سی بی فٹنس سے متعلق حتمی رپورٹ کی منتظر ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر انورعلی ان فٹ ہیں اوران کی جگہ ون ڈے میں عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، وہ پہلے ہی ٹی 20سکواڈ کا حصہ ہیں اور زمبابوے میں ہی موجود ہیں جبکہ ون ڈے سکواڈ کے دیگر کھلاڑی کل زمبابوے کیلئے روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ انورعلی کاان فٹ ہونا قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا دھچکا ہے کیونکہ آخری انٹرنیشنل میچ میں انورعلی ہی مین آف دی میچ قرار پائے تھے اور ان کی طرف سے اچھی پرفارمنس کی توقع کی جا رہی تھی۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی۔