ممبئی: بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو لفٹ کرانا چھوڑ دی اور کمرشل میں کام کرنے سے بھی صاف انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خبریں گرم تھیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں تاہم کوہلی کی اماں جی حائل ہو گئیں انھوں نے صاف انکار کر دیا کہ کوہلی ابھی اتنے بڑے نہیں ہوئے کہ ان کے سر سہرا سجا دیا جائے۔اس پیغام کو بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہوئے اداکاری پر اپنا فوکس کر لیا، حال ہی میں دونوں کو ایک ساتھ کمرشل میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تاہم انوشکا نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ وہ ممبئی ویلوٹ کی عکس بندی میں مصروف ہونگی۔