ممبء: عامر خان کی کامیاب فلم ’’پی کے‘‘ کی ہیروئن انوشکا شرما نے ہندوؤں کے لیے مقدس جانورگائے اور بیل کے گوشت پر پابندی کی مخالفت کردی اور کہاکہ حلال گوشت پر پابندی بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو ان کی غذا سے دور کرنے کے مترادف ہے اور وہ اس کی کسی صورت حمایت نہیں کرسکتی۔اپنے ایک انٹرویومیں انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ گوشت پر پابندی کی وجہ سے آن کی ذات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، وہ خود گوشت میں مضر صحت توانائی کی وجہ سے گوشت خوری کرنا پسند نہیں کرتیں لیکن اس کے باوجود گوشت پر پابندی کی سخت مخالفت کرتی ہیں۔ انوشکا کے بیان کی مسلمانوں نے تائید کی تاہم ہندو آگ بگولا ہوگئے اور کہا جا رہا ہے کہ عامر خان کی وجہ سے انوشکا شرما بھی ایسے بیانات دے رہی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرامیں گائے کے ذبح کرنے پر پابندی عائد ہے جب کہ مودی حکومت کے اقتدارمیں آنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھاہیاور کسی مثبت اشارے کے بعد حکومت پورے ملک میں گائے کی قربانی پر بھی پابندی عائد کرسکتی ہے۔