ممبئی۔بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان بین الاقوامی پولیس ادارے انٹرپول کے برانڈ ایمبیسڈر بنائے گئے ہیں۔ جرائم روکنے میں تمام لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے انٹرپول نے کنگ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنایا ہے۔ انٹرپول کی مہم “ٹرن بیک کرائم‘‘ (جرائم کا سدباب) کے لئے یہ اعزاز پانے والے شاہ رخ پہلے ہندستانی فنکار ہیں۔ اس مہم کا مقصد لوگوں کو یہ باور کرانا ہے کہ کیسے کئی مرتبہ منظم واردات کا آغاز معمولی جرائم سے ہوتا ہے اور کس طرح سے کوئی عام آدمی بھی جرائم روکنے میں مددکرسکتا
ہے۔ شاہ رخ کا کہنا ہے کہ انٹرپول کے ساتھ وابستگی ان کیلئے باعث فخر ہے۔